طلبہ یونین کیسے کہتے ہے
طلبہ یونین کیا ہے؟
طلبہ یونین طلبہ کا ایک آزاد اور جمہوری ادارہ ہوتا ہے، جو کالج اور جامعہ میں قائم کیا جاتا ہے۔
یہ طلبہ یونین طلبہ کے مفاد کے لیے ہمہ وقت سرگرم رہتی ہے۔ انفرادی طور پر طلبہ کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔
طلبہ یونین تعلیمی ادارے سے متعلقہ تمام مسائل کے لیے طلبہ کی رائے کی نمائندگی کرتی ہے۔
یہ ایک قومی و عالمی سطح پر طلبہ کے حقوق اور ان کے نمائندگی کی طلبہ یونین کرتی ہے۔
علاوہ ازیں، طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے طلبہ یونین بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔
تعلیمی اداروں کے اندر طلبہ یونین مختلف سرگرمیوں کے انعقاد اور دیگر امور کو فروغ دیتی ہے۔
دنیا کے تمام بڑے ممالک کے جامعات کے اندر طلبہ یونینز ایک مضبوط اور منظم ادارے کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
یونینز طلبہ کے بہتر تعلیمی نتائج اور ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستان میں بھی قیام پاکستان سے لے کر 1984ء تک طلبہ یونینز کا کردار بہت نمایاں رہا ہے۔
مگر فروری 1984ء کو مارشل لا حکومت نے غلطی سے اس جمہوری ادارے پر پابندی لگا دی۔
1993ء میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے طلبہ یونین کے حق میں فیصلہ دیا تھا، لیکن تاحال اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور بنیادی ضرورت ہے اس پابندی کی وجوہات اور اثرات پر ہم تفصیل سے بات کریں گے۔